• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی صورتحال خطرناک، راولپنڈی، اسلام آباد میں مزید 201 مریض رپورٹ

راولپنڈی، ا سلام آباد (اپنے رپورٹر سے، اپنے نامہ نگار سے، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ، اسلام آباد میں بدھ کو ڈینگی کے مزید 201 نئے کیس سامنے آ گئے ۔ راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید121ریکارڈکنفرم مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد3374ہوگئی ۔ راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی کے 223مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 154میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ، ان مریضوں میں سے 117 کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، ہولی فیملی ہسپتال میں 30،بی بی ایچ میں 118اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 75مریض زیر علاج ہیں ، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔گزشتہ روز ڈینگی کے شبہ میں 106مریض لائے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں 80نئے مریضوں کے اضا فے سے ڈینگی کیسز کی تعداد 3423تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پمز میں 31، ہولی فیملی ہسپتال میں پانچ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک، فیڈرل جنرل ہسپتال میں 6 اور نجی ہسپتالوں میں 37مریض رپورٹ ہوئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈینگی کنٹرول کرنے میں رکاوٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کیا جبکہ ایک بلند عمارت کو سیل کیا گیا۔