راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے تھانہ مری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نےلوگوںکے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے، انہوں نے کہاکہ مارک کی گئی درخواستوں پر قانونی کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل بروقت حل کیے جائیں۔