اسلام آباد(ایجنسیاں)قومی اسمبلی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر بحال کرنے کی قرارداد کی منظوری دے دی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی کشور زہرا نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئےکہاکہ اتحادیوں کے ساتھ اس طرح نہ کیا جائے لیاقت علی خان کی 50ویں برسی آ رہی ہے ،ہمارا مطالبہ ہے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام لیاقت علی خان کے نام پر رکھا جائے۔