• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو ایئرپورٹ کا نام اسلامی روایات کیخلاف ہے، جمعیت س

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ،حاجی عبدالقیوم میرزئی ،مولانا نجم الدین درویش،سردار نسیم خان محسود ،حاجی میر احمد شاہوانی ودیگر نے کہاہےکہ پوراملک تاریکی میں ڈوبا ہواہے کوئٹہ سمیت کراچی ،فیصل آباد ودیگر شہر میں حادثاتی ٹرپنگ سے ملک میں بجلی غائب ہوئی ہے،انکوائری کرکے ملزمان کوکڑی سزادینی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ائیر پورٹ کا نام تبدیل کرکے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ رکھ کرکے غلط روایات قائم کی جارہی ہے بے نظیرکے قاتلوں کی عدم گرفتاری ایک المیہ ہے ،اسلامی روایات کے خلاف ہے کہ عورت کا نام کسی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر رکھا جائے، اسلام آباد مقام کا نام ہے لہذا وہی نام رکھنا ہی بہتر ہے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نام سے پکارنا ظلم اور زیادتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید