• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزاز احسن کی رکنیت ختم کی جائے، گھر کا گھیراؤ کرینگے ، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بیٹھ کر عمران کا مقدمہ لڑنے والے کو برداشت نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثمینہ گھرکی،رانا جواد، فیصل میر،اور نگ برکی،افنان بٹ اور دیگر کیساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر،عدنان گورسی اور دیگر بھی موجود تھے.اجلاس میں حاجی شعیب زونل صدرپی پی 163اور زونل صدر پی پی 158نصیر خان نے سفارش کی ہے کہ اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت ختم کی جائے جبکہ فیصل میر نے اجلاس میں منظور کردہ متفقہ قرار داد پڑھ کر سنائی کہ اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت کی معطلی کے نوٹیفکیشن کو منظور کرے رانا فاروق نے مزید کہا کہ کارکنوں کی پاس کردہ متفقہ قرار داد اپنی سفارش کیساتھ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجیں گے ۔متفقہ قرار دادچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھیج رہے ہیں اوراتوار کے روز اعتزاز کے گھر کا گھیراؤ کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید