• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزارت داخلہ نے ہفتہ کوچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے حوالے سے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں ایک نئی متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کیلئےدائر آئینی درخواست کو آئندہ عدالتی ہفتہ کے دروان سماعت کیلئے مقرر کرنیکی استدعا کی ہے ، درخواست میں 25مئی 2022کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے موف اختیار کیا گیا ہے کہ 25مئی کو سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ایچ نائن گرائونڈ میں احتجاج ریکارڈ کرنے اور جلسہ کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دی تھی اور ورکرز اپنے لیڈر کی کال پر ڈی چوک پہنچ کر ریڈ زون میں داخل ہوئے اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایاتھا ، درخواست کیساتھ پولیس اوردیگر اداروں کی رپورٹیں بھی منسلک کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید