پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے صدر ممبر پراونشل و فیڈرل کونسل راشد محمود خان بابوزئی اور پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر ممبر پراونشل و فیڈرل کونسل ملک ندیم خان نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینا اور شیخیاں بگھارنے شیخ رشید کا وطیرہ بن چکا ہے شیخ رشید احمدنواز شریف کے قدموں میں بھی پڑے رہے جنرل ضیا الحق و پرویز مشرف کے قدموں پر بھی پڑے رہے اور اب عمران نیازی کے قدموں میں پڑے ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد کی طرف سے بھڑکیں ماری جا رہی تھیں کہ کوئی بھی پرویز مشرف کا مقابلہ نہیں کر سکتا تاہم جب پرویز مشرف عوامی دباؤ پر اقتدار سے الگ ہوئے تو شیخ رشید احمد نے پرویز مشرف سے غداری کر کے سیاسی قبلہ تبدیل کر لیا۔ شیخ رشید احمد کو بھڑکیں مارنے اور شیخیاں بگھارنے کی بجائے اپنی خیر منانی چاہئے۔ عمران نیازی کی نااہلی اور گرفتاری کے بعد شیخ رشید احمد عمران نیازی کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف جنرل پرویز مشرف اور چوہدری شجاعت حسین سے غداری کرنے والا شیخ رشید احمد عمران نیازی سے بھی غداری کرے گا۔ شیخ رشید احمد عمران نیازی کے ملک دشمن اور عوام دشمن بیانیہ کا ساتھ دے کر اپنے لئے خود ہی سیاسی قبر کھود رہے ہیں پندرہ نومبر تک سیاست آر پار نہیں ہو گی بلکہ شیخ رشید احمد کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا