پشاور(این این آئی)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ موروثی سیاست ہو سکتی ہے‘ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ضمنی الیکشن میں عمران خان کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ملتان میں شکست کو تسلیم کرتے ہیں، پارٹی امیدوار کے انتخاب اور انتخابی مہم میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ ایمل ولی خان عمران خان سے شکست کے بعد سیاست اور پارٹی کی صوبائی قیادت سے استعفیٰ دیں اور غلام احمد بلور الزام تراشی کی بجائے الیکشن کمیشن میں درخواست دیں۔