• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی رہنماؤں پر مقدمے کا معاملہ، وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، جاوید لطیف و دیگر پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر مقدمے کا معاملہ،وفاقی وزراء مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف و دیگر پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے۔انویسٹی گیشن ونگ سبزہ زار پولیس نے مریم اورنگزیب کو 18اکتوبر کو دو بجے پیش ہونےکا نوٹس بھجوایا تھا۔ واضح رہے مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ کے تحت تھانہ گرین ٹاؤن میں امام مسجد ارشاد الرحمن کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف مذہبی معاملات میں غلط بیانی کرکے اشتعال دلانے کے الزام کے تحت درج ہے۔مقدمہ میں جاوید لطیف، ایم ڈی اور پروڈیوسر پی ٹی وی بھی نامزدہیں۔
اہم خبریں سے مزید