راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مری روڈپرتعلیمی اداروں کے باہرلگائی گئی ریڑھیاں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اورطلباء کیلئے دردسربن گئیں ،ریڑھی بانوں کی اکثریت غیرمقامی اورنامعلوم افرادپر مشتمل ہے ، سینٹ میری اورسینٹ پیٹرکس سکولزکے پرنسپل کی جانب سےضلعی انتظامیہ کودی گئی درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ سینٹ میری کیمبرج سکول ،سینٹ پیٹرکس سکول اورسینٹ ٹریزسکول مری روڈپرلیاقت باغ کے قریب واقع ہیں جہاں بڑی تعداد میں بچے زیرتعلیم ہیں۔تقریباً دوماہ سے ان سکولوں کے باہر بڑی تعداد میں ریڑھی والے جو فروٹ وغیرہ بیچتے ہیں کھڑے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ایک توٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے اورسکولزکے اردگردٹریفک کابہت زیادہ رش ہوجاتاہے دوسرے یہاں زیرتعلیم سٹوڈنٹس کی زندگیاں بھی خطرات کاشکارہیں کیوں ان ریڑھی والوں کی اکثریت افغان اورغیرمقامی افرادپرمشتمل ہے۔ہم نے مقامی پولیس کومختلف اوقات میں درخواستیں دی ہیں لیکن پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا،لہذامیونسپل کارپوریشن کے شعبہ تجاوزات کو کارروائی کی ہدایت کی جائے۔