اسلام آباد (خبرایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو انتشار کا میدان بنانے والے کو شرم آنی چاہئے،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خیبر پختونخوا اربوں روپے کے قرضوں تلے دب گیا، صحافت کا سرٹیفائیڈ پریڈیٹر آزادی صحافت کا بھاشن نہ دے،عمران نیازی چاہتے ہیں کہ عوام حق اور سچ کے ساتھ نہیں بلکہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور ان کی کرپشن کے ساتھ کھڑے ہوں، نالائق، چور، جھوٹا فارن فنڈڈ فتنہ ملک پر مسلط ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتے ہیں، ملک جھوٹے نالائق فارن فنڈڈ فتنہ کی حکمرانی سے خوشحال نہیں بدحال ہوتے ہیں۔