چمن( نمائندہ جنگ) پاک افغان بارڈرپر ایک بار پھر جھڑپ، چمن افغان حدود میں نامعلوم افراد نے باڑ کاٹنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران پاکستانی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کردی افغان طالبان کی جانب سے جواب میں پاکستانی پوسٹوں پر ایک گھنٹے تک فائرنگ کی گئی۔ باب دوستی پر پیدل آمدورفت ایک گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی،باڑ کی مرمت پر مامور پاکستانی ٹیموں کو کام سے روک دیاگیا،سرحدی فورسز کے مابین سخت کشیدگی برقرار ۔درایں اثناء سرحد کے کئی مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والے فینسنگ کی مرمت کرنے والے ٹیموں کو افغان طالبان نے کام سے روک دیا ہے جہاں طالبان فورسز نے کئی بار پاکستانی اہلکاروں پر فائرنگ کی ہےجس کے باعث باڑ کی دوبارہ تعمیر ومرمت کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہاہے اور سرحدی فورسز کے مابین سخت کشیدگی برقرار ہے۔