بچو ! آج ہم آپ کو قیلولہ کے بارے میں بتارہے ہیں، بہت سے بچوں نے شاید قیلولہ کا لفظ سنانہ ہو، اسے انگریزی میں’’ nap ‘‘ کہتے ہیں۔ یہ ایک مختصر مدت کی نیند ہے، جو دن کے وقت یعنی دوپہر کے کھانے کے بعد لی جاتی ہے۔ تحقیق کے مُطابق دوپہر کے وقت تھـوڑی سی نیند لینے سے انسان کـی جِسمانی و ذہنـی تھـکاوٹ اُتر جاتی ہے، وہ ہشاش بشاش ہو جاتا ہـے اور مزید کام کے لِیے اِس کـی توانائی بڑھ جاتی ہـے۔
زیرِ نظر تصویر چین کے ایک اسکول کی ہے، جہاں بچوں کـو دوپہر کے کھانے کے بعد قیلولہ یعنی پاور نیپ(Power nap ) دیا جارہا ہے۔ چین کے علاوہ کئـی اور ممالک میـں طلبہ اور ملازمین کـی صلاحیتں بڑھانـے کے لیے دِن کو پاور نیپ دِیا جاتا ہے۔ قیلولہ نبی کریمؐ کی سنت اور صحابہ کرامؓ کا معمول رہا ہے،تاہم اس کے لیے سونا ضروری نہیں ہے، بلکہ قیلولہ کی نیت سے کچھ دیر آرام کرنا ہے۔ ہم نـے اِس سُنت کـو اپنے طرزِ زندگی کا حِصہ نہیں بنایا، مگر آج کـی جدید دُنیا قیلولہ کـو اپنا رہی ہے۔
بچو! آپ بھی اسکول سے آکر نماز پڑھیں اور کھانا کھا کر تھوڑی دیر قیلولہ ضرور کریں۔ یہ نہیں کہ فوراََ ٹی وی کے آگے یا موبائل، کمپیوٹر وغیرہ میں مصروف ہوجائیں۔ قیلولہ کرنے سے آپ چاق چوبن ہوجائیں گے۔