• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف ہیرو، ورلڈ کپ میچ میں ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چار ستمبر کو دبئی میں بھارت کے خلاف20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر محمد نواز نے پاکستان کو ایشیا کپ میچ میں ایک گیند پہلے پانچ وکٹ کی فتح دلائی تھی لیکن چھ ہفتے بعد محمد نواز ہیرو سے زیرو بن گئے۔ دبئی میں پاکستان کی جیت میں آصف علی کا آسان کیچ ڈراپ کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو غدار اور بہت سے القاب سے نواز ا گیا تھا۔ میلبورن میں ارشدیپ سنگھ نے32رنز دے کر تین وکٹ لئے جس میں بابر اعظم ،محمد رضوان اور آصف علی وکٹیں تھیں ۔ وہ اس میچ میں ہیرو بن گئے۔ آل رائونڈر نواز بھارت کے خلاف میلبور ن میں اپنی بولنگ سے پاکستان کو جیت نہ دلاسکے ۔ محمد نواز کے چار اوورز میں42رنز بنے ۔ اور بیٹنگ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے۔ محمد نواز نے حال ہی میں کرائسٹ چرچ میں تین قومی ٹورنامنٹ کے فائنل میں 38ناٹ آئوٹ رنز بناکر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف آخری لیگ میچ میں میچ وننگ45ناٹ آئوٹ رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید