• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’علی وزیر کو رہا کرو‘‘ بلاول کی آمد پر نعرے، احتجاج انھیں جاکر دکھائیں جو رہا کرسکتے ہیں، بلاول کا مسکراتے ہوئے جواب

لاہور(آصف محمود بٹ ) عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں پشتون تحفظ موومنٹ سے چئیرمین منظور پشتین کی سیکورٹی کے لئے خصوصی گارڈز ڈیوٹی دیتے رہے ان کے200 سے زائد کارکنوں نے اداروں کے خلاف اور علی وزیر کی رہائی کیلئے زبردست نعرے بازی۔ جبری گمشدگیوں پر پروگرام کے ماڈریٹرعابد ساقی پشتون موومنٹ کے ورکروں کو سرخ ہے سرخ ہے ایشیا سرخ ہے کے نعرے لگواتے رہے۔

بلاول بھٹو کی آمد پر ا تنی نعرے بازی کی گئی کہ بلاول کو خطاب کرنا مشکل ہوگیا جس پر سینکڑوں جیالوں نے وزیر اعظم بلاول ، زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

کانفرنس کی آرگنائزر منیزے جہانگیر نے تمام کارکنوں سے خاموش ہونے کی درخواست کی لیکن دونوں طرف سے نعرے جاری رہے، ورکروں نے جب رہا کرو رہا کرو علی وزیر رہا کرو نے نعرے لگائے تو بلاول بھٹو نے کہا وہاں جاکر احتجاج کریں جو اس کو رہا کر سکتے ہیں جس پر پی ٹی ایم کے کارکنوں نے ہم چھین کے لیں گے آزادی جیسے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

بلاول نعروں کے جواب میں مسکراتے رہے،اس بدنظمی پر سفارتکار ، عالمی تنظیموں کے عہدیدار وں سمیت جسٹس فائز عیسی بھی اپنی فیملی سمیت ہال سے باہر چلے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید