ملتان(سٹاف رپورٹر)نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ الحاق کرنے کا عمل شروع کردیا،جب کہ ایکریڈیشن کیلئےنیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا وفد آج یونیورسٹی کا دورہ کرے گا، تعلیمی اداروں کے الحاق کیلئے یونیورسٹی نے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے مزید کہا کہ کمپیوٹر سائینس تعلیم کیلئے طلباء وطالبات کیلئے انٹرنیشنل ٹیچنگ شراکت داری پر معاہدہ کرلیا گیا ہے جاب فئیر کراررہے ہیں۔