• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسز کا چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)نرسز کی سپیشلائزیشن، پوسٹ آر این تعلیم کی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و محکمہ صحت کی طرف سے اجازت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی ملتان انتظامیہ کی جانب سے داخلہ لینے والی نرسز کو ہسپتال سے چھٹی نہ دینے پرنرسز نے احتجاج کیا، اس حوالے سے نرسز کا گزشتہ روز احتجاجی اجلاس ہوا جس میں نرسز کا کہنا تھا کہ کہ کلاسز میں ریگولر حاضری نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے اور کالج آف نرسنگ کی طرف سے نرسز کو غیر حاضری کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں، نرسز کا مزید کہنا تھا کہ نرسز کے مختلف کالج آف نرسنگ میں داخلے پر پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ نے انہیں ڈیوٹی سے ریلیو کردیا ہے جب کہ اس کے برعکس ملتان انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی داخلہ لینے والی 24 نرسز کو ڈیوٹی سے تاحال ریلیو نہیں کیا، دریں اثنا نرسز سے ملاقات کے بعد سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب غلام صغیر شاہد نے کہا کہ محکمہ صحت لاہور کی طرف سے جاری کردہ ریلیونگ آرڈز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا اور کارڈیالوجی انتظامیہ کو داخلہ لینے والی نرسز کو ڈیپوٹیشن پر ریلیو کرنا پڑے گا، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے اس معاملے پر ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ملتان سے مزید