کوئٹہ (نمائندہ جنگ )سیشن کورٹ کے باہر پیشی پر آنے والے افراد پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہر بھر کی ناکہ بندی کر دی، قبائلی رہنما سردار نسیم خان ترین جیسے ہی احاطہ عدالت سے باہر نکلے تو تاک میں کھڑے مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا ۔ پولیس کے مطابق سیاسی و قبائلی رہنماء سردار نسیم خان ترین گزشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے شارع اقبال پر سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد جسے ہی احاطہ عدالت سے باہر نکلے تو پہلے سے تاک میں کھڑے مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا لاتوں مکوں سے سردار نسیم کو زخمی کر دیا اور اسی دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ افرادفرہاد۔ محمد ہارون ٗ خالد ۔جمیل احمد ل محمد نعیم فضل خان محمد لعل نعیم ۔عمران اور حاجی محبوب خان زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر پر سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں محمد ہارون اور فرہاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد عدالتوں کی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے اضافہ کر دیا پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق دونوں گروپ سے ہےفائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی مزکورہ علاقہ ریڈ زون میں آتا ہے واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔