• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ میں فساد نہیں ہونا چاہیے امن و امان کی ذمہ داری وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی ہے، چوہدری شجاعت

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد نہیں ہونا چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ امن وامان برقرار رکھیں اور عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق اپنے بیان میں چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی پہلے پاکستانی اور پھر وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،ان پر امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہے۔
اہم خبریں سے مزید