• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم نے فتنے کا غلام بننے سے انکار، خونی مارچ مسترد کر دیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم نے آئین شکن فارن فنڈڈ فتنے کا غلام بننے سے انکار کرتے ہوئے خونی مارچ مسترد کر دیا ہے،نوجوان توشہ خانہ چور، فرح گوگی، بشریٰ بی بی کے نظام پر ڈاکوؤں کے محافظ نہیں بن سکتے۔جمعہ کو پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوجوان توشہ خانہ چور، فرح گوگی، بشریٰ بی بی کے نظام پر ڈاکوؤں کے محافظ نہیں بن سکتے، عوام نے فتنے کی ہوس اور اقتدار کی بھینٹ چڑھنے سے انکار کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید