گلگت (این این آئی)گلگت میں استور مارخور کے شکار کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق استور مارخور کےشکار کیلئےجی بی کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی جس کی قیمت 3کروڑ 71لاکھ 86ہزار روپے ہے۔ شکار سے حاصل آمدنی کا 85 فیصد حصہ شکارکے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے ،15فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ لائسنس کی نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی آٹ فٹرز نے حصہ لیا۔