• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روحانیت کے ذریعہ انتہا پسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے، صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی

ہونسلو (راجہ فیض سلطان) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہونسلو اسلامک سینٹر میں روحانی فطری نشست کا اہتمام کیا گیا، معروف صوفی سکالر صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی نے روحانیت عصر حاضر کی ایم ضرورت کے موضوع پر لیکچر دیا، اس موقع پر انہوں نے شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے، معروف روحانی پیشوا خواجہ نور محمد مہاروی کے خانوادے کے چشم و چراغ ہیں، صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی نے گفتگو میں کہا کہ روحانیت کے ذریعے ہی انتہا پسندی کو امن پسندی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، خانقاہی نظام نے انسان دوستی کو عام کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا، جنگ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روحانیت تعویذ فروشی کا نام نہیں، اداس انسانیت کے اصطراب کا واحد علاج صوفیا کے افکار کو اپنا نا ہے، ان کا مزدی کہنا تھا کہ خواہشات کو کم کر کے زندگی کو پرسکون بنایا جا سکتا ہے، خواہش اور ضرورت کے فرق کو بچانے میں کامیاب اور مطمئن زندگی کا راز پوشیدہ ہے، صوفیا لینے کا نہیں دینے کا درس دیتے تھے، صوفیائے کرام عظمت آدم کے علمبردار تھے ،سخت دلوں کو نرم اور گداز بنانے کے لئے روحانیت کے راستے کو اپنانا ہوگا۔ اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ ڈپریشن جیسے اہم مسئلہ کے حل کے لیے روحانی نشستوں کا انعقاد ضروری ہے۔ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ علمی و فکری نوعیت کی نشستوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ محبت برداشت اور امن پسندی کو فروغ وقت کی ایم ضرورت ہے۔ سولسٹر زبیراعوان نے کہا کہ المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ کی روحانی نشست میں شرکت دلوں کی الجھنیں دور ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ المصطفٰی ٹرسٹ دنیا بھر میں آنکھوں کی بینائی کے کیمپ لگاتی ہے ،کونسلر افضال کیانی نے کہا کہ صوفیا کا پیغام محبت کا درس دیتا ہے اور انسانوں کے درمیال بڑھتے فاصلوں کم کر سکتا ہے، اس روحانی فکری نشست میں تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی،سیاسی رہنما محمد اسلم گل، علامہ حافظ جمشید سعیدی، سید طاہر واسطی، سلطان احمد کمال قریشی، بیرسٹر عارف رحمان، ملک وجاہت علی خان، نواز کھرل، شاہد اقبال کھرل، راجہ مظہر حیات، طارق مسعود، ذوالفقار رضا، شمامہ لطیف، ہونسلو اسلامک سنٹر کے چیئرمین راجہ غضنفر، جنرل سیکٹری شفیق رحمان، سولسٹر عاصم سلیمان اور دیگر نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید