• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچز کے دوران سڑکوں کی بندش، سندھ حکومت، پولیس اور دیگر سے جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم سے متصل سڑکوں کی بندش پر صوبائی حکومت، سندھ پولیس اور دیگر سے جواب طلب کرلیا،سیکیورٹی کیلئے سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمدعلی شیخ کا کہناتھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کراچی میں کرکٹ میچز بند ہوجائیں،نجی اسٹور کے وکیل کاکہناتھا کہ سیکیورٹی کے نام پر ہمارا کاروبار بند کردیا جاتا ہے، وکیل کاکہناتھا کہ ہمارا سپر اسٹور نیشنل اسٹیڈیم سے متصل ہے، دسمبر میں نئی کرکٹ سیریز میں پھر سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے،عدالت کاکہناتھا کہ غیر ملکی کرکٹرز آتے ہیں ان کی حفاظت نہ کی جائے ؟ وکیل نے موقف اختیار کیاکہ حفاظتی اقدامات ضرور کریں مگر کاروبار بند ہو نے سے بھاری مالی نقصان ہوتا ہے، عدالت نے صوبائی حکومت، سندھ پولیس اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو تین ہفتے میں تحریری جواب دینے کی ہدایت کی۔