• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے خونی مارچ کا اعتراف کرلیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ نامنظور کا اعتراف کر لیا ہے، ’’بیلٹ‘‘پر ’’بلڈ شیڈ‘‘ بندوقوں سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے‘ کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔

 پیر کو عمران خان کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عوام نے چھ ماہ سے انقلاب نہیں، فارن فنڈڈ فتنہ، توشہ خانہ ڈکیتیاں، بشریٰ بی بی کے ہیرے، زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے اور شہداء کے خلاف مہم دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر الیکشن مقصد تھا تو مارچ میں جب اختیار اور اقتدار آپ کے پاس تھا اور آپ اپنی کرسی کے لئے مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کر سکتے تھے، تو الیکشن کا اعلان کیوں نہیں کیا؟۔

اہم خبریں سے مزید