اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سردار ایاز صادق کو وزارت قانون اور انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق کو وزیر قانون مقرر کردیا ہے جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سردار ایاز صادق فوری طور پر وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سنبھالیں گے جبکہ اقتصادی امور کی وزارت بھی ان کے پاس رہے گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کی وجہ سے یہ قلمدان خالی تھا۔