• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ 150 کروڑ کمائی کا سنگ میل عبور

کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی فلموں میں تاریخ رقم کرنے والی ”جیوفلمز“ کی پیشکش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“ کے گنڈاسے کے سامنے اب کوئی بھی فلم ٹکنے کو تیار نہیں۔

مولاجٹ کے گنڈاسے نے اپنے سامنے آنے والی ہر فلم کا سر اُڑاکر رکھ دیا ہے۔

 پاکستان کی میگا بجٹ فلم نے 150 کروڑ روپے کا عالمی بزنس کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

 دُنیا بھر سے102کروڑاور پاکستان سے 48کروڑ روپے سمیٹنے والی فلم اب 200کروڑ کے ہدف کے بہت ہی قریب پہنچ گئی ہے اور ہر جگہ ”مولاجٹ۔ مولاجٹ“کے نعرے گونج رہے ہیں۔ 

پاکستان کی پنجابی فلم کی دُنیا بھر میں ریکارڈ ساز اننگز کامیابی سے جاری ہے۔ مختلف سینما گھروں میں پاکستان کی اس شاندار فلم کو دیکھنے کیلئے فیملیز کا رَش اور عوام کی بے قراری برقرارہے۔ 

میگا بجٹ فلم دُنیا بھر میں اب بھی فلم بینوں کی پہلی پسند بنی ہوئی ہے۔ بلاک بسٹر فلم نے دُنیا بھر میں مقبولیت کے ایسے جھنڈے گاڑ ے ہیں کہ بھارت کی میگا بجٹ فلمیں بھی اس کے آگے ڈھیر ہوگئی ہیں۔ 

دُنیا بھر کے نامور اداکار، فنکار ہدایتکار اور عالمی میڈیا بھی پاکستان کی اس شاہ کار فلم کی تعریفوں کے پُل باندھنے پر مجبور ہیں۔

اہم خبریں سے مزید