گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف بینرز لگادئیے گئے۔گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پرعمران خان کیخلاف بینرز لگادیئے گئے ہیں جن پر توشہ خانہ چور نامنظور لکھا ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے مطابق گوجرانوالا میں عمران خان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے، تحریک انصاف کیکارکن اورشہری خون خرابہ نہیں کریں گے، پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔