کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ میں فائرنگ اور عمران و ان کے دیگر ساتھی رہنماؤں کو زخمی کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ ملک کے بڑے پرامن شہروں میں کھلے عام دہشتگردی واقعات جس سے ملک کے بڑے سیاسی رہنما بھی محفوظ نہیں ہے ملک کے سیکیورٹی انتظامات پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بیان میں واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر میں آج عدالتوں کی بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔