• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کوئٹہ الیکٹرک کمپنیوں کے بورڈز تحلیل، نئے بورڈز تشکیل دینے کی منظوری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی دور میں تشکیل دیےگئےبجلی کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور اورکوئٹہ الیکٹرک کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرکے نئے بورڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے پیسکو اور کیسکو بورڈز کی تشکیل نو کردی ہے۔ وفاقی کا بینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق فیض اللہ خان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی بورڈ کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید