• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے پشاور جانیوالی خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی

شہدادپور(نامہ نگار) کراچی سے پشاور جانے والی اپ خیبر میل بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ای ایم ریلوے نواب شاہ مشرف مجید اور انسپکٹر ریلوئے پولیس نوابشاہ امیر علی شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ خیر میل گاڑی کراچی سے چلی اوڈیرولال اسٹیشن ماسٹر نے شہدادپور اسٹیشن ماسٹر کو گاڑی میں خرابی کی اطلاع دی، اسٹشن ماسٹر نے گاڑی کے ڈرائیور کو میسج بھیجا گاڑی نان اسٹاپ تھی اسپیڈ کو ڈرائیور نے کم مگر پھاٹک 7اپ کے قریب پہنچی گاڑی کے ویل بکس میں خرابی پیدا ہونے کے باعث اسپرنگ نکل گئے جس سے ویل فری ہوگئے اور گاڑی پٹڑی سے اتر گئی ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ۔ ٹریک پر موجود حادثے کا شکار ہونے والے ڈبے کو کاٹ کر گاڑی کو روانہ کردیا اور متاثرہ ڈبے کو کرین کے ذریعے اٹھا کر منتقل کردیا اور ٹریک کو بحال کردیا اور ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید