• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

T20 ورلڈکپ، نیدرلینڈز کی جنوبی افریقا کیخلاف حیران کن فتح، پاکستان کا کام بنا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے فیصلہ کن میچ میں نیدر لینڈ نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ اور پاکستان کی لاسٹ فور مرحلے تک رسائی کی راہ ہموار کی۔ نیدر لینڈ کی جانب سے دیے گئے159رنز کے ہدف کے تعاقب کرنے میں پروٹیز 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف145رنز ہی بناسکے۔ کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری اسکور نہ کرسکا۔ رائیلی روسو25رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کلاسین نے21اور ٹیمبا نے 20 رنز اسکور کیے۔برینڈن گلوور نےصرف 9 رنز دے کر 3 ، فریڈ کلاسین اور ڈیلی نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے، میکرین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ نیدر لینڈ کے بیٹر ایکر میں کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، نیدر لینڈ نے 4 وکٹو پر 158 رنز بنائے، ایکرمین نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے، اسٹیفن نے 37 اور کوپر نے 35 رنز جوڑے۔ مہاراج نے دو، اینرک نورکیا اور میکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب بھارت نے زمبابوے کے خلاف آخری گروپ میچ 71 رنز سے جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ زمبابوے اور بنگلہ دیش کو اگلے ورلڈ کپ میں کوالی فائنگ راونڈ کھیلنا ہوگا۔ میلبور ن میں90ہزار سے زائد تماشائیوں کی موجودگی میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے 5 وکٹ پر 184 رنز اسکور کیے۔ سوریا کمار یادیو نے 25 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ روہت شرما 15، کے اہل راہول 51، ویرات کوہلی 26، ریشبھ پنت 3 جبکہ ہاردک پانڈیا 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔شان ولیمز نے 2 جبکہ رچرڈ نگروا اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں زمبابوین بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی۔ اوپنر ویسلی مدھویرے اور ریگیس چکابوا صفر، کپتان کریگ ارون 13، شان ولیمز 11، ٹونی مونیونگا 5، ویلنگٹن مساکادزا اور رچرڈ نگروا ایک ایک رن بناسکے۔سکندر رضا نے 34 اور ریان برل 35 رنز بنائے۔ پوری ٹیم 17.2 اوورز میں محض 115 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔ایشون نے 3، محمد شامی اور ہاردک پانڈیا نے 2، 2 جبکہ بھنیشور کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید