سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں مہونڈجھیل میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے ہرسوں سفید چھاگئی،کالام سمیت بالائی علاقوں کے پہاڑوں نے بھی سیفدچادراوڑھ لی۔ سوات کے میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ مہوڈنڈ جھیل سمیت ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس سے ہرسوں سفیدی چھاگئی ہے۔بارش اوربرفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔