• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، گرانفروشوں و منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 25 دکاندار گرفتار

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر شہر میں گراں فروشی اور منافع خوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25دکانداروں کو گرفتار اور متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا اس موقع پر مختلف اشیاء خوردونوش کی دکانوں میں پرائس لسٹ پر عملدرآمد اور گرانفروشی کے ساتھ تجاوزات قائم کرنے والوں کو سختی سے وارننگ دی گئی جبکہ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے سریاب کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے18 افراد کوگرفتار جبکہ متعدد کو تنبیہ کی گئی ،کارروائی سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، زمیندار گلی و متعدد علاقوں میں کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی بھی صورت تجاوزات و گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی، شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم جاری رہے گی جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی چھاپہ مار ٹیمیں مختلف علاقوں میں کارروائیاں بھی کررہی ہیں، عوام اس حوالے سے گرانفروشوں اور تجاوزات کی نشاندہی کریں، بھرپور و بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی،لہٰذا دکاندار حضرات ضلعی انتظامیہ کی ہدایت اور سرکاری پرائس لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے بنیادی مراکز صحت میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملہ کی موجودگی اور ادویات کی فراہمی کا بھی معائنہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید