خضدار (نامہ نگار/خ ن) خضدارمیں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کےنتیجے میں دوسیاسی رہنماؤں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سلطان ابراہیم خان روڈپر نواب ثناء اللہ خان زہری کے سیکرٹری برائے نادرا ملک عبدالطیف شاہوانی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا دھماکے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء ملک عبدالطیف شاہوانی،ان کا ساتھی نائب عبدالغنی بنگلزئی اور4 راہگیر محمد صدیق،صفی اللہ،محمد اکبر اور انیس احمدزخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپرٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیاگیاجبکہ شدید زخمیوں ملک عبداللطیف شاہوانی اور نائب عبدالغنی کوطبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کر دیاگیا واقعہ کے بعدپولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔