• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سیاست کریں، فساد، فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضیٰ سولنگی اور وقار ستی کو سانحہ وزیرآباد میں ملوث کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کریں، فساد، فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں، حکومت میں رہ کر انہوں نے صحافیوں پر حملے کئے اور اب صحافیوں پر مقدمے بنا رہے ہیں، عمران خان سیاست کریں، صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاشوں پر سیاست، صحافت پر سیاست، عمران خان کو سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی، سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں، ملک دشمنی تو نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو آپ کے خلاف بات کرے، وہ آپ کا دشمن، عمران خان نے تینوں صحافیوں کا نام لے کر ان کی زندگی خطرے میں ڈالی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید