اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے نومنتخب اراکین اسمبلی کو کیس میں فریق بنانے کی ہدایت دے دی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ منحرفین ڈی سیٹ ،نئے ارکان منتخب ہو چکے، انہیں فریق بنایا جائے،سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ منحرف اراکین نے اپیلوں پر دلائل کے لیے وکیل تبدیل کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عمر اسلم کی خدمات حاصل کر لیں، چیف جسٹس نے تیاری کیلیے وقت دے دیا، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے ایڈووکیٹ عمر اسلم کا خیر مقدم کیا گیا۔