• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم نذیر تارڑ فارغ، ایاز صادق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم نے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کو اہم کابینہ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے فارغ کردیا ہے-وزیر اعظم شہباز شریف نے قانون سازی سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے-وفاقی وزیر اقتصادی امور و قانون و انصاف ایاز صادق کو کمیٹی کا چئیرمین مقرر کردیا گیا ۔ ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی فار ڈسپوزل آف لیجسلیٹیو کیسز تشکیل دیدی-اس سے قبل اعظم نذیر تارڑ بطور وزیر قانون و انصاف سی سی ایل سی کمیٹی کے چیئرمین اوروفاقی وزیر ایاز صادق کمیٹی کے رکن تھے-اب ایاز صادق کو کمیٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے-
اہم خبریں سے مزید