اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک طرف عوامی خدمت، دوسری طرف انتشار ،فتنہ فساد جاری ہے، کاپ27کانفرنس نتیجہ خیز، پہلی بار ترقی پذیرممالک کے نقصانات کاازالہ کرنے کیلئے عالمی اتفاق رائے ہوا،وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ مصر انتہائی کامیاب رہا، موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کے حوالے سے کاپ 27کانفرنس پاکستان کیلئے بڑی نتیجہ خیز رہی، پہلی بار موسمیاتی تبدیلی کے باعث نقصانات اور تباہی کو ترقی پذیر ممالک کے مالیاتی دباؤ میں اضافے کی وجہ تسلیم کیا گیا، پہلی مرتبہ ترقی پذیر ممالک کے نقصانات کے ازالے کیلئے مالی وسائل کی فراہمی پر عالمی اتفاق رائے ہوا ہے، ایک طرف عوامی خدمت جاری ہے۔