• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIRعمران خان کی درخواست کے مطابق درج کی جائے، سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی درخواست کے مطابق ہی ان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، بدھ کے روزسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عابد ایس زبیری اور سیکرٹری مقتدر اختر شبیر کے دستخطوں سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پہلے ہی عمران خان پر 3نومبر کوہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرچکی ہے ،پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے ، جبکہ شہریوں کی جان ومال ،عزت وآبرو کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ،بالکل اسی طرح اپنے ساتھ ہونے والے کسی بھی وقوعہ سے متعلق اپنے موقف کے مطابق ایف آئی آر کا اندراج بھی ہرشہری کا بنیادی حق ہے ،عمران خان کے موقف کے مطابق ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا غیر قانونی، دائرہ اختیار سے باہر اور سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ،جن میں فاضل عدالت طے کرچکی ہے کہ صرف شکایت گزار کے موقف کے مطابق ہی ایف آئی آر درج کی جاسکتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید