• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان راستے بند کرکے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زبانیں بند کرنے والا آج سڑکیں بند کر رہا ہے، عمران خان کی وجہ سے ملک میں فساد ، انتشار اور نفرت پھیلی ہوئی ہے، عمران خان راستے بند کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے آج سکول اور ہسپتال کے راستے بند ہیں، عمران نیازی جو پیسہ آگ لگانے میں لگا رہے ہیں وہ سیلاب زدگان کے کھانے اور گرم کپڑوں پر لگا دیتے۔دریں اثناوزیرِداخلہ رانا ثناءنے کہا ہے کہ پولیس کی حفاظت اور سرکاری پروٹوکول میں پی ٹی آئی کارکنان کے سڑکیں بند کرنے سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید