کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز چھوڑ دی۔ وہ پشاور زلمی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا۔ دوسری جانب پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد پی ایس ایل میں ہمارے کپتان ہوں گے، بابر اعظم کوئٹہ آتے تو ہم ان کو ویلکم کرتے سرفراز احمد کپتانی چھوڑنے کو تیار تھے ۔جمعے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر آفیشل اسپانسرتقریب کا انعقاد کیا جس میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہمارا مقصد صرف کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دینا ہے، پاکستان ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر بہت خوش ہیں ٹیم کیلئے نیک خواہشات ہیں۔ پی ایس ایل ورلڈ کا نمبر ون برانڈ بن چکا ہے جو لوگ بھارتی لیگ آئی پی ایل کی تعریف کرتے تھے آج وہی غیر ملکی پلیئرز پاکستان سپر لیگ کے برانڈ اور اسٹینڈرڈ کے متعرف ہوگئے ہیں۔