جمرود ،کوہاٹ(نمائندگان جنگ) جمرود میں مختلف واقعات میں فائرنگ سےکیپٹن جاں بحق ،پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ کوہاٹ میں پو لیس ٹریننگ سینٹر پر دستی بموں سےحملہ کیا گیا ،ملزمان نے شاہ کس میں کیپٹن اور وزیر ڈنڈ میں اہلکار کو فائر نگ کا نشانہ بنایا ،کوہاٹ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کےبعد 50گرفتار ،ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں کیپٹن جاں بحق اور پولیس جوان زخمی ہو گیا ، پہلا واقع گزشتہ رات تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں پیش آیا ہے جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کے کیپٹن شربت خان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئےجبکہ ایک اور واقعہ میں علاقہ وزیر ڈنڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس فورس کے ایک جوان سکندر فا ئرنگ سے زخمی کردیا جس کو پولیس نے فوری طور پر طبی امداد کے لئے سپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش اور تفتیش شروع کردی ہے ۔