• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، حکومت کی سودی نظام پر وفاقی شریعت عدالت فیصلے کیخلاف اپیل واپسی کیلئے متفرق درخواست

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی حکومت نے سودی نظام معیشت سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلےکیخلاف دائر اپیل واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ہے،ہفتہ کے روز درخواست گزاراسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے ایک متفرق درخواست کے ذریعے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے،یاد رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں لین دین پر منافع کو سود قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ شریعت کی روسے سود کسی بھی شکل میں حرام ہے، عدالت نے حکومت کو سود سے متعلق قوانین ختم کرنے اور بلاسود مالیاتی نظام قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا، اسٹیٹ بینک نے وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا تاہم 9 نومبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خاتمے کے شرعی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کا اعلان کیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید