کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈ یئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نے توجہ نہیں دی تو ہاکی تباہ ہوجائے گی، قومی کھیل کیلئے بجٹ مختص کیا جائے، چند لاکھ روپے کی گرانٹ سے کھیل ترقی نہیں کرسکتا ۔ جنگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ کپمیں باصلاحیت کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر موقع دیا گیا، نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے اور گیارہ سال بعد وکٹری اسٹیڈ پر جگہ بنائی، فیڈریشن نے نامساعد مالی حالات کے باوجود نجی ادارے کے تعاون سے ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنایا اور ٹیم کانسی کا تمغہ لے کر وطن واپس لوٹی۔ درخواست ہے ایف آئی ایچ نیشن کپ کے لئے حکومت فنڈز فراہم کرے،ٹیم کی نیشن کپ میں شرکت لازمی ہے۔