• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے، چوہدری شجاعت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دعاکی ہے کہ ملک میں جس رنگ کی سیاست ہورہی ہے اللہ کرے کہ یہ کامیاب نہ ہو،بیشتر سیاستدان شکوہ ، جواب شکوہ الزامات میں الجھے ہوئے ہیں ،تحمل و برداشت ،رواداری ار بردباری کے جذبے کمزور پڑ رہے ہیں جس کے سبب شکوہ کاروں کو جواب شکوہ سننے کا حوصلہ ہی نہیں ،فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں، چوہدری شجاعت نےبیان میں کہا کہ آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے ، آرمی چیف ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے آرمی چیف بننے کےبعد وہ کسی خاندان ،قبیلے یاعلاقے کا نہیں ساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے ۔ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھرےرہ جائیں گے ، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی،
اہم خبریں سے مزید