اسلام آباد( مانیٹرنگ نیوز)وزیر قانون سردار ایازصادق سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی بات ہورہی ہے، کیا ترامیم ہوں گی؟ جس کے جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ کون سے آرمی ایکٹ میں کون ترامیم کر رہا ہے؟ بد قسمتی سے آرمی چیف کی تعیناتی کو کیوں متنازع بنایاجارہاہے؟ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پائے گا۔
جیو نیوز کےمطابق پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ جو پچھلی کابینہ کمیٹی فار ڈسپوزل آف لیجسلیٹیو کیسز (سی سی ایل سی) کی میٹنگ میں ہوئی تھی اور ایجنڈے کے معاملات تھے، جو پرانی چیزیں ایجنڈے پر 6، 6 ماہ سے ہوتی ہیں دوبارہ میٹنگ میں زیر بحث آتی ہیں۔