اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ معاملے پر آواز اٹھا دی،وزارت خارجہ سے وضاحت طلب کرلی گئی۔ چیئرمین امور خارجہ کمیٹی سینٹر فاروق ایچ نائیک نے وزارت خارجہ اور پاسپورٹ سے وضاحت طلب کرلی۔فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی نواز شریف کا پاسپورٹ روکا نہیں جانا چاہئے تھا،، ذمہ داروں سے پوچھا جائیگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ روکنے والوں سے غیر قانونی اقدام پر پوچھا جائے گا ،ملک میں 4 عہدے ایسے ہیں جن کو اہل خانہ کے ساتھ تاحیات سفارتی پاسپورٹ ملتا ہے۔