سکھر (بیورورپورٹ ) یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کا عمل سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں چیلنج، پروفیسر غلام قادر شر نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ شبیر شر کی معرفت آئنی درخواست دائر کیہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتہار کے مطابق 20یا 21گریڈ کا کوئی بھی سول سرونٹ وائس چانسلر بننے کا اہل ہوگا۔ رولز کے مطابق 20یا 21گریڈ کا پی ایچ ڈی ہولڈر پروفیسر وائس چانسلر بننے کا اہل ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے حکومتی ایما پر رولز میں تبدیلی کی ہے، حکومت یونیورسٹیز میں اپنے پسند کے بیوروکریٹس بٹھانا چاہتی ہے،پٹیشن میں سندہ حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے سندہ حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن حکام سے 24نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔