• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی کا اجلاس، لانگ مارچ کے راولپنڈی میں سیکیورٹی پلان کاجائزہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کے اجلاس میں راولپنڈی میں لانگ مارچ اور جلسے سے متعلق پی ٹی آئی قیادت اور مارچ منتظمین کی حکومتی ٹیم سے مشاورت کی رپورٹ پیش کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ راولپنڈی کیلئے جو جگہ فائنل کی گئی اس کی سکیورٹی رپورٹ فوری پیش کی جائے۔ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی نے لانگ مارچ کی راولپنڈی آمد پر سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا۔ متعلقہ انتظامی و پولیس افسروں نے بریفنگ دی۔ محمد بشارت راجہ نے ہدایت کی کہ لانگ مارچ کے دونوں حصوں کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کنٹرول روم میں کیمروں کی مدد سے یقینی بنائی جائے۔گوجر خان میں لانگ مارچ کو فول پروف سکیورٹی ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے آنے والے لانگ مارچ کو بھی راولپنڈی میں سکیورٹی سے متعلق ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
لاہور سے مزید