کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کی جنوبی افریقا میں نیشنز کپ میں شر کت کے لئے پی ایچ ایف کے ساتھ مالی تعاون کا اشارہ دیا ہے۔ اس متعلق اعلان منگل تک متوقع ہے اس ایونٹ اور پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی عدم شر کت سےپاکستان کی اولمپکس میں واپسی کا موقع ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے جبکہ 15 ہزار یوروجرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ پی ایچ ایف نے اس حوالے سے وزیر اعظم سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے دو وفاقی وزرا ، بعض سینیٹر زاور قومی اسمبلی کے ارکان نے بھی حکومت پر دبائو ڈالا ہے۔ دوسری جانب پی ایچ ایف نے جنوبی افریقا کے ویزے کے لئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاسپورٹ سفارت خانے میں جمع کرادیے ہیں۔